مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْمَنَاسِكِ ‹ بَابُ التَّعَوُّذِ بِالْبَيْتِ · حديث 9043
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: طُفْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ عَمْرٍو، فَلَمَّا فَرَغْنَا مِنَ السَّبْعِ رَكَعْنَا فِي دُبُرِ الْكَعْبَةِ، فَقُلْتُ: أَلَا تَتَعَوَّذُ؟ قَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ [ص:75] مِنَ النَّارِ ثُمَّ مَشَى فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، ثُمَّ قَامَ بَيْنَ الْحَجَرِ وَالْبَابِ فَأَلْصَقَ صَدْرَهُ وَيَدَيْهِ وَخَدَّهُ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ»
9043- عمرو بن شعیب نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو کے ساتھ طواف کیا جب ہم ساتویں چکر سے فارغ ہوئے تو ہم نے خانہ کعبہ کے پیچھے ادا کریں۔ میں نے کہا: کیا آپ پناہ نہیں لیں گے ؟ تو اُنہوں نے کہا: میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ پھر وہ کچھ چلے اور اُنہوں نے حجر اسود کا استلام کیا پھر وہ حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے درمیان کھڑے ہوئے اُنہوں نے اپنا سینہ دونوں ہاتھ اور اپنے رخسار اُس کے ساتھ ملا دئیے ا ور پھر یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرمﷺ کو اس طرح کرتے ہو ئے دیکھا ہے۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← ابْنُ التَّيْمِيِّ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Rituals › The door to seeking refuge in the house · Hadith 9043
