مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْمَنَاسِكِ ‹ بَابُ الْخَطِيئَةِ فِي الْحَرَمِ وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ · حديث 8874
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ يُقَالُ لَهُ الضّرَاحُ وَهُوَ عَلَى الْبَيْتِ الْحَرَامِ، لَوْ سَقَطَ سَقَطَ عَلَيْهِ يَعْمُرُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ لَمْ يَرَوْهُ قَطُّ، وَإِنَّ فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ لَحَرَمًا عَلَى قَدْرِ حَرَمِهِ»
8874 – کریب جو حضرت عبداللہ بن عباس کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : بیت المعمود وہ ہے جو آسمان میں ہے جسے ضرا ح کہا جاتا ہے اور وہ بیت الحرام کے عین مدمقابل ہے اگر وہ گرے تو عین اُس کے اوپر آکر گرے گا روزانہ ستر ہزار فرشتے بیت المعمور کا طواف کرتے ہیں جنہوں نے پہلے اُنہیں کبھی نہیں دیکھا ہوتا اور ساتویں آسمان میں ایک حرم ہے جو بیت اللہ کے حرم جتنا ہے۔
کُرَیْبٍ مَوْلٰی ابْنِ عَبَّاسٍ ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← الْأَسْلَمِيّ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Rituals › Chapter on sin in the sanctuary and the built house · Hadith 8874
