مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْمَنَاسِكِ ‹ بَابُ صَيْدِ الْجَارِحِ، وَهَلْ تُرْسَلُ كِلَابُ الصَّيْدِ عَلَى الْجِيَفِ · حديث 8502
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضِي أَرْضُ صَيْدٍ قَالَ: «إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ، وَسَمَّيْتَ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكَ عَلَيْكَ كَلْبُكَ، وَإِنْ قَتَلَ، فَإِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ مِنْهُ؛ فَإِنَّهُ إِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَى نَفْسِهِ، وَإِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ، فَخَالَطَتْهُ أَكْلُبٌ لَمْ يُسَمَّ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهَا، فَلَا تَأْكُلْ، لَا تَدْرِي أَيُّهَا قَتَلَهُ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْمِي الصَّيْدَ فَيَغِيبُ عَنِّي لَيْلَةً قَالَ: «إِذَا وَجَدْتَ فِيهِ سَهْمَكَ، وَلَمْ تَجِدْ فِيهِ غَيْرَهُ فَكُلْهُ»
8502- حضرت عدی بن حاتم بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی : یا رسول اللہ! میرا علاقہ شکار کا علاقہ ہے ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب تم اپنے تربیت یافتہ کتے کو چھوڑتے ہوئے بسم اللہ پڑھ لو تو تمہارا کتا جو شکار تمہارے لیے روکے تم اُسے کھا لو خواہ اُس کے شکار کو مار دیا ہو لیکن اگر اُس شکار میں سے اُس نے خود کچھ کھا لیا ہو تو تم اُس میں سے نہ کھاؤ کیونکہ اُس نے وہ شکار اپنے لیےکیا ہو گا اور جب تم اپنے کتے کو چھوڑو اور اُس کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل جائیں جن پر اللہ کا نام ذکر نہ کیا گیا ہو تو تم اُسے نہ کھاؤ کیونکہ تم نے جانتے کہ اُن میں سے کس نے اسے مارا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی : یا رسول اللہ! میں شکار کو تیر مارتا ہوں پھر وہ ایک رات تک میری نگاہوں سے اوجھل رہتا ہے ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب تم اُس میں اپنے تیر کو پاؤ اور تم اُس میں اُس کے علاوہ اور کچھ نہ پاؤ تو تم اُسے کھا لو ۔
قُلْتُ ← عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Rituals › Do you send hunting dogs on carrion? · Hadith 8502
