مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْمَنَاسِكِ ‹ بَابُ فَضْلِ أَيَّامِ الْعَشْرِ وَالتِّعْرِيفِ فِي الْأَمْصَارِ · حديث 8118
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ الدَّبَرِيُّ قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ عَمَلٍ أَفْضَلُ مِنْ عَمَلٍ فِي الْعَشْرِ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ»، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ: «وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَمْ تَبْلُغْ قَتْلًا» قَالَ مَعْمَرٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُجَاهِدٍ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ عَمَلٍ أَفْضَلُ مِنْ عَمَلٍ فِي الْعَشْرِ»، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: «وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، مَا لَمْ يَخْرُجْ رَجُلٌ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَا يَرْجِعُ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ»
عمر بن ذرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے یہ بات ارشا د فرمائی ہے : ذوالحج کے پہلے عشرہ میں کیے جانے والے عمل کے مقابلہ میں کوئی بھی عمل زیادہ فضیلت نہیں رکھتا ۔ عرض کی گئی : یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں جبکہ آدمی شہید نہ ہوا ہو ۔ معمر بیان کرتے ہیں: میں اس بات کا تذکرہ مجاہد سے کیا تو اُنہوں نے بتایا نبی اکرمﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: کوئی بھی عمل عشرہ میں عمل کرنے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا ۔ عرض کی گئی : یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں ؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں! ماسوائے اس صورت کے کہ آدمی اپنی جان ومال کے ساتھ نکلے اور پھر کوئی چیز لے کر واپس نہ آئے۔
أَبِيهِ ← عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ ← قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ ← أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ الدَّبَرِيُّ ← أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Rituals › Chapter of the virtue of the ten days and the definition in the places · Hadith 8118
