مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ تَأْخِيرِ السُّحُورِ · حديث 7617
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جَمْهَانَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا قَتَادَةَ فِي حَاجَةٍ لِي، فَجَاءَهُ بَعْدَ مَا أَسْفَرَ جِدًّا يَقُولُ: بَعْدَ الْفَجْرِ الْأَوَّلِ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُحُورًا، فَقَالَ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ قَدْ أَصْبَحْتُ، فَقَالَ: «تَسَحَّرُوا» وَطَبَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيفُ الْبَابَ حَتَّى لَا يَبِينَ لَهُ الْإِسْفَارُ فَلَمَّا فَرَغَ، خَرَجَ فَوَجَدَهُ قَدْ أَسْفَرَ جِدًّا يَقُولُ: «بَعْدَ الْفَجْرِ الْأَوَّلِ»
7617 – عبدالمجید بن عبدالرحمٰن بن یزید بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے حضرت ابو قتادہ کو کسی کام سے بھیجا تو وہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں اُس وقت حاضر ہوئے جب اچھی طرح روشنی ہو چکی تھی ۔ راوی بیان کرتے ہیں: یعنی صبح صادق ہو چکی تھی ۔ نبی اکرمﷺ نے سحری اُن کے سامنے رکھی اُنہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ! صبح صادق ہو چکی ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم سحری کرو! پھر نبی اکرمﷺ نے دروازہ بند کر دیا تاکہ روشنی اُن کے سامنے واضح نہ ہو جب وہ اس سے فارغ ہو ئے اور باہر آئے تو اُنہوں نے پایا کہ سفیدی ہو چکی ہے ۔ راوی کہتے ہیں : یعنی صبح صادق ہو چکی تھی ۔
عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، ← سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The fasting book › Chapter of Delaying Suhoor · Hadith 7617
