مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابٌ: الْكَفِيلُ فِي نَفَقَةِ الْمَرْأَةِ · حديث 12040
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، وَالثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَأَبَتْ أَنَ تَجْلِسَ فِي بَيْتِهَا، فَأَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: هِيَ تُرِيدُ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى أَهْلِهَا، فَقَالَ: «احْبِسْهَا، وَلَا تَدَعْهَا». قَالَ: إِنَّهَا تَأْبَى عَلَيَّ قَالَ: «فَقَيِّدْهَا». فَقَالَ: إِنَّ لَهَا إِخْوَةً غَلِيظَةً رِقَابُهُمْ قَالَ: «فَاسْتَأْدِ عَلَيْهِمُ الْأَمِيرَ»
12040 - ابراہیم نخعی نے علقمہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو اُس کی بیو ی نے اپنے گھر میں رہنے سے انکار کر دیا وہ شخص حضرت عبداللہ بن مسعود کے گھر آیا اور بولا کہ وہ خاتون یہ چاہتی ہے کہ اپنے میلے منتقل ہو جائے! تو حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم اُس عورت کو روک کے رکھو اور تم اُسے نہ چھوڑو ! اُس شخص نے کہا کہ وہ میری بات نہیں مانتی تو حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم اُسے قید کر دو ! اُس شخص نے کہا: اُس عورت کے بھائی بڑے تگڑے تھے حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم گورنر سے اُن کے خلاف مدد حاصل کرو ۔
عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← مَعْمَرٌ وَالثَّوْرِيُّ؛ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Chapter: the guarantor in the maintenance of the woman · Hadith 12040
