مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ فَلَا يَفْرِضُ صَدَاقًا حَتَّى يَمُوتَ · حديث 11740
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ، وَلَا يَمَسُّهَا، وَلَا يَفْرِضُ لَهَا صَدَاقًا حَتَّى يَمُوتَ: قَالَ: «حَسْبُهَا الْمِيرَاثُ، وَلَا صَدَاقَ لَهَا، فَإِنْ كَانَ قَدْ فَرَضَ لَهَا صَدَاقًا، فَلَهَا صَدَاقٌ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ»
11740 - عطا ء بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو ایسے شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : جو کسی عورت کےساتھ شادی کر لیتا ہے وہ اُس عورت کے ساتھ صحبت نہیں کرتا اور اُس کے لیے مہر بھی مقرر نہیں کرتا یہاں تک کہ اُس شخص کا انتقال ہو جاتا ہے تو حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں: اُس عورت کے لیے وراثت کا حصہ کافی ہے اُس عورت کو مہر نہیں ملے گا لیکن اگر مرد نے اُس عورت کے لیے مہر مقرر کر دیا تھا تو اُس عورت کو مہر بھی ملے گا اقر وراثت میں حصہ بھی ملے گا ۔
فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ، وَلَا يَمَسُّهَا، وَلَا يَفْرِضُ لَهَا صَدَاقًا حَتَّى يَمُوتَ: ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › The door of the man marries, so he does not impose a dowry until he dies · Hadith 11740
