مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يُؤْلِي مِنْ بَعْضِ نِسَائِهِ · حديث 11704
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ فِي رَجُلٍ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ فَحَلَفَ أَنْ لَا يَقْرَبَهُمَا فَوَقَعَ عَلَى إِحْدَاهُمَا قَالَ: " لَا يَقَعُ عَلَيْهِ كَفَّارَةٌ، وَعَلَيْهِ الْإِيلَاءُ فِيهِمَا جَمِيعًا، وَإِنْ حَلَفَ أَنْ لَا يُجَامِعَ وَاحِدَةً مِنْهُمَا فَوَقَعَ عَلَى إِحْدَاهِمَا فَقَدْ حَنِثَ، وَلَيْسَ عَلَيْهِ فِي الْأُخْرَى إِيلَاءٌ، وَلَا كَفَّارَةٌ، وَإِنْ تَرَكَهَمَا جَمِيعًا حَتَّى يَمْضِيَ الْأَجَلُ قَالَ: لَيْسَ عَلَيْهِ كَفَّارَةٌ فِي الَّتِي وَقَعَ عَلَيْهَا وَلَا إِيلَاءٌ، وَيَقَعُ الْإِيلَاءُ عَلَى الْبَاقِيَةِ، وَإِنْ لَمْ يَقَعْ عَلَى وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا وَقَعَ الْإِيلَاءُ عَلَيْهِمَا جَمِيعًا "
11704- سفیان ثوری ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں: جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ یہ حلف اُٹھا لے کہ وہ ان دونوں کے ساتھ صحبت نہیں کر ےگا اور پھر وہ اُن میں سے ایک کے ساتھ صحبت کر لے تو سفیان ثوری بیان کرتے ہیں: ایسے شخص پر کفارہ لازم نہیں ہو گا اور اُس پر اُن دونوں بیویوں کے بارے میں ایلا ء لازم ہو جائے گا اگر اُس نے یہ حلف اُٹھایا تھا کہ وہ اُن دونوں میں سے کسی کے ساتھ صحبت نہیں کرے گا اور پھر وہ اُن دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے تو وہ حانث ہو جائے گا اور دوسری عورت میں اُس پر ایلا ء یا کفارہ لازم نہیں ہو گا اور اگر وہ اُن دونوں کو یوں ہی رہنے دیتا ہے یہاں تک کہ مخصوص مدت گزر جاتی ہے ۔
عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › A man’s door shall be removed from some of his wives · Hadith 11704
