مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابُ تَعْتَدُّ أَقْرَاءَهَا مَا كَانَتْ · حديث 11103
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ حَبَّانَ طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ، وَهِيَ تُرْضِعُ، وَعِنْدَ حَبَّانَ يَوْمَئِذٍ بِنْتُ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ، فَعَاشَ حَتَّى حَلَّتْ فِيمَا يَرَى، ثُمَّ تُوُفِّيَ حَبَّانُ، فَقَالَتْ أُخْتُ الْخَزْرَجِ: إِنَّ لِي فِي مَالِهِ مِيرَاثًا، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُثْمَانَ، فَقَالَ: «مَا أَدْرِي مَا هَذَا»، فَأَشَارَ عَلَيْهِ أَنْ يَسْتَحْلِفَهَا عِنْدَ الْمِنْبَرِ عَلَى مَا قَالَتْ، وَكَأَنَّهَا قَالَتْ: «إِنِّي لَمْ أَحِضْ بَعْدَ وَفَاتِهِ إِلَّا عَلَى رَأْسِ السَّنَةِ، فَاسْتُحْلِفَتْ ثُمَّ وَرِثَتْ»
11103 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے حبان بن منقذ نے بنو خزرج سے تعلق رکھنے والی اپنی بیوی کو طلاق دیدی جو بچہ کو دودھ پلا رہی تھی اُس وقت حبان کی بیوی عیاش بن ابو ربیعہ بن حارث کی صاحبزادی بھی تھی حبان زندہ رہے یہاں تک کہ ا ُن کی رائے کے مطابق وہ عورت عدت گزر چکی تھی پھر حبان کا انتقال ہو گیا تو جس خاتون کا تعلق خزرج قبیلہ سے تھا اُس نے کہا کہ ان کے مال میں سے مجھے بھی وراثت میں حصہ ملے گا حضرت عثمان غنی کو اس بات کی اطلاع ملی ت5و وہ بولے : مجھے نہیں معلوم کے یہ کیا صورت حال ہے ! تو اُن کو یہ بتایا گیا کہ وہ اُس خاتون سے منبر کے پاس اس بارے میں حلف لیں جو وہ بیان کر رہی ہے تو اُس خاتون نے کہا: اُن کے انتقال کے بعد ایک سال گزرنے تک مجھے حیض نہیں آیا اُ س خاتون سے حلف لیا گیا اور پھر اُسے وارث قرار دے گا۔
بلغني ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Bab considers its readers what it used to be · Hadith 11103
