مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الطَّلَاقِ ‹ بَابٌ: الرَّجُلُ يَجِدُ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا · حديث 12364
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أُثَيْعٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ: «أَرَأَيْتَ لَوْ وَجَدْتَ مَعَ امْرَأَتِكَ رَجُلًا؟» قَالَ: أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ. ثُمَّ قَالَ لِعُمَرَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ تَتَابَعَ الْقَوْمُ عَلَى قَوْلِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، ثُمَّ سَأَلَ سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ قَالَ: أَقُولُ: لَعَنَكَ اللَّهُ فَإِنَّكَ خَبِيثٌ، وَلَعَنَكِ اللَّهُ فَإِنَّكِ خَبِيثَةٌ، وَلَعَنَ اللَّهُ أَوَّلَ الثَّلَاثِ مَا يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَأَوَّلْتَ يَا ابْنَ بَيْضَاءَ»
12364 - زید بن اثیع بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے حضرت ابو بکر سے فرمایا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے ؟ اگر تم اپنی بیوی کے ساتھ اجنبی مرد کو پاتے ہو؟ تو اُنہوں نے عرض کی : میں تلوار کے ذریعہ اس شخص کو قتل کر دوں گا ۔ پھر نبی اکرمﷺ نے حضرت عمر سے یہی سوال کیا تو اُنہوں نے بھی اسی کی مانند جواب دیا۔ باقی لوگوں نے بھی حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے جواب کی مانند جواب دیا ۔ پھر آپ نے حضرت سہیل بن بیضا ء سے یہی سوال کیا تو اُنہوں نے جواب دیا: میں یہ کہوں گا : اے مرد! تم پر اللہ کی لعنت ہو کیونکہ تم خبیث ہو۔
زَيْدِ بْنِ أُثَيْعٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Divorce Book › Bab: a man finds a man with his wife · Hadith 12364
