مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْوَصَايَا ‹ بَابُ كَيْفَ تَكْتَبُ الْوَصِيَّةَ · حديث 16319
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صُدُورِ وَصَايَاهُمْ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلَانٌ: إِنَّهُ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ {وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ} [الحج: 7] وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ مِنْ أَهْلِهِ أَنْ يَتَّقُوا اللَّهَ وَيُصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِهِمْ، وَيُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ وَأَوْصَاهُمْ بِمَا أَوْصَى إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ {إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [البقرة: 132] [ص:54] " وذَكَرَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسٍ مِثْلَهُ
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ وصیتوں کے آغاز میں یہ تحریر کیا کرتے تھے : اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہر بان نہایت رحم کرنے والا ہے وہ چیز ہے جو فلاں نے وصیت کی ہے وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور حضرت محمد ﷺ اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اللہ تعالیٰ اُن پر درود سلام نازم کرے یامت آنے والی ہے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ قبروں میں موجود لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا وہ شخص اپنے اہل خانہ میں سے اپنے پس ماندگان کو یہ وصیت کرتا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں اور آپس میں ٹھیک ہیں اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبر داری کریں اگر وہ اہل ایمان ہیں اور وہ انہیں وہیں وصیت کرتا تھا جو حضرت ابراہیم نے اہنے بیٹوں کو کی تھی اور حضرت یعقوب نے کی تھی : بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو منتخب کر لیا ہے تو تم مسلمان ہونے کے عالم میں ہی مرنا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس کے حوالےسے منقول ہے ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Wills Book › Chapter How to write the commandment · Hadith 16319
