مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْوَلَاءِ ‹ بَابُ مِيرَاثِ السَّائِبَةِ · حديث 16222
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: مَوْلًى لِي تُوُفِّيَ أَعْتَقْتُهُ سَائِبَةً وَتَرَكَ مَالًا قَالَ: «أَنْتَ أَحَقُّ بِمَالِهِ» قَالَ: إِنَّمَا أَعْتَقْتُهُ لِلَّهِ قَالَ: «أَنْتَ أَحَقُّ بِمَالِهِ فَإِنْ تَدَعْهُ فَأَرِنِهِ هَاهُنَا وَرَثَةٌ كَثِيرٌ - يَعْنِي بَيْتَ الْمَالِ -»
قتادہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص حضرت عبداللہ بن مسعود کے پا س آیا اور بولا: میرا ایک غلام فوت ہو گیا ہے جسے میں نے سائبہ کے طور پر آزاد کیا تھا ا س نے مال چھوڑا ہے تو حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم اس کے مال کے زیادہ حق دار ہو اس شخص نے کہا: میں نے اس غلام کو اللہ کی رضا کے حصول کے لئے ازاد کیا تھا حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم اس کے مال کے زیادہ حق دار ہو ا گر تم اس مال کو چھوڑتے ہو تو وہ مال مجھے دو! یہاں اس کے اور بہت سے ورثا ء ہیں۔ حضرت ابن مسعود کی مراد یہ تھی کہ پھر اُسے بیت المال میں جمع کروایا جائے گا۔
إِنَّمَا أَعْتَقْتُهُ لِلَّهِ ← «أَنْتَ أَحَقُّ بِمَالِهِ» ← مَوْلًى لِي تُوُفِّيَ أَعْتَقْتُهُ سَائِبَةً وَتَرَكَ مَالًا ← قَتَادَةَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَتَاهُ رَجُلٌ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Allegiance › Chapter of the inheritance of a woman · Hadith 16222
