مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْوَلَاءِ ‹ بَابُ مِيرَاثِ ذِي الْقَرَابَةِ · حديث 16198
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ أَنَّ زِيَادَ بْنَ جَارِيَةَ، أَخْبَرَ عَبْدَ الْمَلِكِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَتَبَ إِلَى أُمَرَاءِ الشَّامِ أَنْ يَتَعَلَّمُوا الْغَرَضَ وَيَمْشُوا بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ حُفَاةً وَعَلِّمُوا صُبْيَانَكُمُ الْكِتَابَةَ وَالسِّبَاحَةَ فَبَيْنَا هُمْ يَرْمُونَ مَرَّ صَبِيٌّ فَأَصَابَهُ أَحَدُهُمْ فَقَتَلَهُ فَكَتَبَ فِي ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ فَكَتَبَ أَنِ اعْلَمْ هَلْ كَانَ بَيْنَهُمْ مِنْ ذَحْلٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكَتَبَ عَامِلُ حِمْصَ أَنِّي كَتَبْتُ فَلَمْ أَجِدْهُمْ كَانُوا يَتَبَادَلُونَ، وَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ أَنَّهُ لَيْسَ لَهُ وَارِثٌ يُعْلَمُ، وَلَا ذُو قَرَابَةٍ إِلَّا خَالٌ فَكَتَبَ عُمَرُ «أَنَّ دِيَتَهُ لِخَالِهِ إِنَّمَا الْخَالُ وَالِدٌ وَتَرَكَ مَوَالِيَهُ الَّذِينَ أَعْتَقُوهُ»
16198 - عبدالکریم بیان کرتے ہیں: زیاد بن جاریہ نے عبدالملک کو یہ بتایا : حضرت عمر بن خطاب نے شام کے امرا کو یہ خط لکھا کہ وہ نزاناہ بازی سیکھیں اور دو نشانوں کے درمیان ننگے پاؤں چلا ر کریں تو تم لوگ اپنے بچوں کو لکھنے کی اور تیراکی کی تعلیم دو وہ لوگ حیراندازی کر رہے تھے اسی دوران ایک بچہ وہاں سے گزرا ان میں سے کسی ایک شخص کا تیر اس بچے کو لگا اور وہ بچہ مر گیا انہوں نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تم دریافت کرو! کیا ان کے درمیان زمانہ جاہلیت کا کوئی تعلق تھا؟ تو حمص کے گورنر نے انہیں جوابی خط لکھا کہ مجھے ان میں یہ چیز نہیں ملی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق رکھتے ہوں انہوں نے حضرت عمر کو خط لکھا کہ اس بچے کے کسی وارث کا یا قریبی رشے دار کا پتہ نہیں چل سکا صرف اس کے ماموں کا پتہ چلا ہے تو حضرت عمر نے خط لکھا کہ اس کی دیت اس کے ماموں کو ملے گی کیونکہ ماموں بھی باپ کی جگہ ہوتا ہے حالانکہ اس بچے نے ایسے آقا چھوڑے تھے جنہوں نے اس بچے کو آزاد کیا تھا ۔
عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Allegiance › Chapter of the inheritance of those who are related · Hadith 16198
