مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْوَلَاءِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ مِنَ الْعَرَبِ لَا يُعْرَفُ لَهُ أَصْلٌ · حديث 16174
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: الرَّجُلُ مِنَ الْعَرَبِ يَكُونُ فِي الْقَوْمِ لَا يُعْلَمُ لَهُ أَصْلٌ قَدْ عَقَلُوا عَنْهُ وَعَاقَلَهُمْ فَيَمُوتُ لِمَنْ مِيرَاثُهُ؟ قَالَ: قَدْ بَلَغَنَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: «مَنْ كَانَ يَغْضَبُ لَهُ وَيَحُوطُهُ فَمِيرَاثُهُ لَهُ» قَالَهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا : ایک شخص جس کا تعلق عربوں سے ہے وہ کسی قوم میں آکر رہنے لگتا ہے اور اس شخص کی اصل کا پتہ نہیں چلتا وہ لوگ اس کی طرف سے جر مانہ ادا کرتے ہیں وہ ان لوگوں کی طر ف سے جرمانہ ادا کرتا ہے اگر وہ انتقال کر جاتا ہے تو اس کی وراثت کسے ملے گی ؟ عطا ء نے جواب دیا: ہم تک یہ روایت پہنچی ہے : حضرت عمر بن خطاب نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص بھی اس کی جوہ سے غضب کا اظہار کرتا تھااور اس کی حفاظت کرتا تھا اس مر حوم کی وراثت اسی کو ملے گی ۔ عمرو بن دینار نے بھی یہی بات بیان کی ہے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 16174
