مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْوَلَاءِ ‹ بَابُ مِيرَاثِ مَوَالِي الْمَرْأَةِ أَيْضًا · حديث 16270
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ فِي أُخْتَيْنِ ابْتَاعَتْ إِحْدَاهُمَا أَخَاهَا فَأَعْتَقَتْهُ ثُمَّ إِنَّ أَخَا هَذِهِ الَّتِي أَعْتَقَتِ ابْتَاعَ الْأَبَ فَأَعْتَقَهُ ثُمَّ مَاتَ الْأَخُ قَالَ: «يَرِثُهُ أَبُوهُ فَإِنَّهُ أَحَرَزُ لِلْمِيرَاثِ ثُمَّ مَاتَ الْأَبُ فَإِحْدَى ابْنَتَيْهِ مَوْلَاةٌ لَهُ فَلَهُمَا الثُّلُثَانِ جَمِيعَا ثُمَّ الْبَقِيَّةُ لِلَّتِي أَعْتَقَتْ؛ لِأَنَّهَا عَصَبَةٌ»
16270 - ثوری دو ایسی بہنوں کے بارے میں بیان کرتے ہیں: جن میں سے ایک اپنے بھائی کو خرید کر اسے آزاد کر دیتی ہے اور پھر اس کا وہ بھائی جسے اس عورت نے آزاد کیا تھا وہ اپنے باپ کو خرید کر اسے آزاد کر دیتا ہے پھر وہ بھائی انتقال کر جاتا ہے تو ثوری فرماتے ہیں: اس کا باپ اس کا وارث بنے گا کیونکہ اب وہ ساری وراثت کو حاصل کر لے گا پھر اگر اس کا باپ بھی انتقال کر جائے تو اس کی دو بیٹیوں میں سے ایک جو اس کی آزاد کرنے والی شمار ہو گی اسے دو تہائی حصہ ملے گا اور جو باقی بچے گا وہ آزاد کرنے والی کو ملے گا کیونکہ وہ عصبہ شمار ہو گی ۔
عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Allegiance › Chapter of the inheritance of the subalterns of the woman also · Hadith 16270
