مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَنْ نَسِيَ صَلَاةَ الْحَضَرِ، وَالْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ · حديث 4405
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَعَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ؟ قُلْنَا: بَلَى قَالَ: «كَانَ إِذَا زَاغَتْ لَهُ الشَّمْسُ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ، وَإِذَا لَمْ تَزُغْ لَهُ فِي مَنْزِلِهِ سَارَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعَصْرُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَإِذَا حَانَتْ لَهُ الْمَغْرِبُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ، وَإِذَا لَمْ تَحِنْ لَهُ فِي مَنْزِلِهِ رَكِبَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعِشَاءُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا» [ص:549]. قَالَ: وَقَالَ لِيَ الْمِقْدَامُ: «مَا سَمِعْنَا هَذَا مِنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَلَا جَاءَ بِهِ غَيْرُكَ»
4405 - حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو سفر کے دوران نبی اکرمﷺ کی نماز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کی : جی ہاں! تو اُنہوں نے فرمایا: جب نبی اکرمﷺ کی رہائشی جگہ پر ہی سورج ڈھل جاتا تھا تو نبی اکرمﷺ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ہی ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے جب آپ کی رہائشی جگہ پر ہی مغرب کی نماز کا وقت ہو جاتا تو آپ مغرب اور عشا ء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے اگر آپ کی رہائشی جگہ پر مغرب کا وقت نہیں ہوتا تھا تو آپ سوار ہو جاتے تھے یہاں تک کہ جب عشا ء کا وقت ہوتا تھا تو سواری سے اُترتے تھے اور یہ دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے ۔ امام عبدالرزاق بیان کرتے ہیں: مقدام نے مجھ سے کہا: ہم نے یہ روایت ابن جریح سے نہیں سنی ہے اور آپ کے علاوہ کسی اور نے بھی اُن کے حوالے سے نقل نہیں کیا ہے ۔
«أَلَا أُخْبِرُكُمْ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← كُرَيْبٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter on the one who forgets the Hadrah prayer, and the combination of the two prayers while traveling · Hadith 4405
