مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّرْتِيلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 4189
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: مَا قَوْلُهُ: {وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا} [الفرقان: 32]؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ هُوَ الطَّرْحُ، هُوَ النَّبْذُ، فَإِذَا هُوَ لَا يُحِبُّ التَّرْتِيلَ قَالَ: «أَرَى أَنَّهُ يَرَى بِذَلِكَ تَنْشِيطَ الْإِنْسَانِ»
4189 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے کیا مراد ہے : اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر نازل کیا ہے ۔ تو اُنہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اس سے مراد کسی چیز کو پرے کرنا ہے یوں جیسے وہ تر تیل کو پسند نہیں کرتے ۔ اُنہوں نے کہا: اس بارے میں میری یہ رائے ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ انسان چاک و چوبند ہو کر تلاوت کرے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter of chanting in the Qur’an · Hadith 4189
