مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يَدْعُو وَيُسَمِّي فِي دُعَائِهِ · حديث 4031
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: فَرَّ عَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ، وَسَلَمَةُ بْنُ هِشَامٍ، وَالْوَلِيدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَيَّاشٌ، وَسَلَمَةُ مُكَبَّلَانِ مُرْتَدِفَانِ عَلَى بَعِيرٍ، وَالْوَلِيدُ يَسُوقُ بِهِمَا، فَكُلِمَتْ إِصْبَعُ الْوَلِيدِ، فَقَالَ: [البحر الرجز] هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيَتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ، فَعَلِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْرَجَهُمْ إِلَيْهِ وَشَأْنَهُمْ، قَبْلَ أَنْ يَعْلَمَ النَّاسُ، فَصَلَّى الصُّبْحَ فَرَكَعَ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ مِنْهُمَا، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ دَعَا لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَسْجُدَ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ، وَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ»
4031 - عبدالملک بن ابو بکر بیان کرتے ہیں: عیاش بیان کرتےہیں: عیاش بن ابو ربیعہ سلمہ بن ہشام ولید بن ولید بن مغیرہ مشرکین کی قید سے قرار ہو کر نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گئے ان میں عیاش بن ابو ربیعہ اور سلمہ بن ہشام اونٹ ہر ایک دوسرے کے آگے پیچھے سوار تھے جبکہ ولید اُس اونٹ کو ہانک کر لے جا رہے تھے اسی دوران ولید کی انگلی زخمی ہو گئی تو اُنہوں نے یہ کہا : تم صرف ایک انگلی ہے جو خون آلود ہو گئی ہے اور تمہیں اللہ کی راہ میں اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جب نبی اکرمﷺ نے اُن لوگو کے اپنی طرف آنے اور اُن کا معاملہ پتا چلا اور یہ لوگوں کے علم ہونے سے پہلے کی بات ہے تو آپ نے صبح کی نماز ادا کرتے ہوئے اُن میں سے پہلی رکعت میں سے جب رکوع کیا اور رکوع کے بعد جب سر اُٹھایا تو آپ نے سجدے میں جانے سے پہلے ان دونوں کے لیے دعا کی اور کہا : اے اللہ! تو عیاش بن ابو ربیعہ کو نجاست عطا ء کر ! اے اللہ! تو سلمہ ہشام کو نجاست عطا ء کر ! اے اللہ! تو ولید بن ولید کو نجاست عطا ء کر ! اے اللہ! تو کمزور مؤمنین کی نجاست کر ! اے اللہ! تو اپنی سختی کو مضر قبیلہ کے افراد پر مسلط کر دے اور اُن پر حضرت یوسف کے زمانہ کی سی قحط سالی نازل کر دے ۔
سَلَمَةُ بْنُ هِشَامٍ، ← فَرَّ عَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Man’s door calling and names in his supplications · Hadith 4031
