مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ · حديث 4921
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ دَاوُدَ خَرَجَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ يَسْتَسْقُونَ، فَرَأَى نَمْلَةً قَائِمَةً رَافِعَةً إِحْدَى قَوَائِمَهَا تَسْتَسْقِي، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: «ارْجِعُوا فَقَدْ سُقِيتُمْ، إِنَّ هَذِهِ النَّمْلَةَ اسْتَسْقَتْ فَاسْتُجِيبَ لَهَا»
4921- زہری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حضرت سلیمان اور اُن کے ساتھی بارش کے نزول کی دعا کرنے کے لیے نکلے تو حضرت سلیمان نے ایک چیونٹی کو دیکھا کہ اُس نے اپنا ہاتھ اُٹھایا ہوا ہے اور بارش کے نزول کی دعا کر رہی ہے تو حضرت سلیمان نے اپنے ساتھیوں سے کہا: تم لوگ واپس چلے جاؤ کیونکہ تم پر بارش ہو گی اس چیونٹی نے بارش کے نزول کی دعا کی ہے تو اس کی دعا مستحاب ہو گی ۔
مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door to redness · Hadith 4921
