مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ وَوِتْرِهِ · حديث 4705
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَوْلَى لِلْأَنْصَارِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَتَقَدَّمُ فَيَسْتَقِي لَنَا؟ قَالَ: قُلْتُ: أَنَا، وَذَلِكَ مَرْجِعَهُمْ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ، قَالَ جَابِرٌ: فَوَرَدْتُ أَثَايَةَ فَاسْتَقَيْتُ وَمَلَأْتُ الْحَوْضَ، فَوَرَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَتَسْقِي؟» قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ، فَسَقَى ثُمَّ أَخَذْتُ خِطَامَهُ أَوْ زِمَامَهُ، فَعَمَدْتُ بِهِ إِلَى بَطْحَاءَ نَزَلَ بِهَا فَصَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً وَأَنَا مَعَهُ إِلَى جَنْبِهِ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ قَالَ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ ثُمَّ صَلَّاهَا
4705 - حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: حضرت معاذ بن جبل نے فرمایا : کون آگے بڑھ کر ہمیں کچھ پلائے گا ؟ تو میں نے کہا: میں ایسا کرتا ہوں! یہ اُن لوگوں کے حدیبیہ سے واپس آنے کی بات ہے ۔ حضرت جابر بیان کرتے ہیں: : میں حوج پر آیا میں نے پانی پیا میں نے حوض کر بھر دیا پھر نبی اکرمﷺ وہاں تشریف لائے نبی اکرمﷺ نے دریافت کیا : کیا تم نے پانی لیا ہے؟ میںنے عرض کی : جی ہاں! میرے والد آپ پر قربان ہوں ! پھر نبی اکرمﷺ نے پانی پینا شروع کیا تو میں نے آپ کے جانور کی لگام کو پکڑ لیا میں اُسے میدان کی طرف جانے لگا نبی اکرمﷺ اُس سے نیچے اُترے آپ نے تیرہ رکعات ادا کیں یہ عشا ء کی نماز کے بعد کی بات ہے میں آپ کے پاس آپ کے پہلو میں موجود رہا ۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے اُنہوں نے یہ بات بھی بیان کی تھی : نبی اکرمﷺ نے عشا ء کی نماز ادا کی تھی اُس کے بعد یہ رکعات ادا کی تھیں ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← مَوْلًى، لِلْأَنْصَارِ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter of the prayer of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, both at night and at night · Hadith 4705
