مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الِاعْتِكَافِ ‹ بَابٌ: هَلْ يُخَاصِمُ الْمُجَاوِرُ؟ · حديث 8087
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ جَاءَ السُّوقَ يَنْظُرُ قَطُّ قَالَ: «أَكْرَهُ ذَلِكَ إِنَّمَا هُوَ الذِّكْرُ وَالْعِبَادَةُ»، قُلْتُ: يَكْتُبُ فِي مُجَاوَرِهِ إِلَى أَمِيرٍ يَطْلُبُ الدُّنْيَا أَوْ إِلَى غُلَامٍ لَهُ قَالَ: «لَا بَأْسَ بِذَلِكَ»
8087 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ وہ بازار جا کر جائزہ لے سکتا ہے ؟ اُنہوں نے فرمایا: میں اس بات کو مکروہ قرار دیتا ہوں کیونکہ اعتکاف کا مطلب عبادت اور ذکر ہوتا ہے ۔ میں نے دریافت کیا: کیا وہ اپنے جوار کے دوران حاکم وقت کی طرف خط لکھ سکتا ہے جس میں کسی دنیاوی فائدہ کو طلب کیا گیا ہو یا اپنے غلام کو کوئی خط لکھ سکتا ہے ؟ اُنہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَرَأَيْتَ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · I'tikaaf book › Bab: Does he compete with the next-door? · Hadith 8087
