مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّسْلِيمِ · حديث 3136
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ عَبْدِ الْحَارِثِ - وَهُوَ أَمِيرُ مَكَّةَ - دَخَلَ، كَانَ إِذَا سَلَّمَ الْتَفَتَ فَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ عَنْ شِمَالِهِ، فَبَلَّغْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: أَنَّى أَخَذَهَا ابْنُ عَبْدِ الْحَارِثِ؟ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَبَلَغَنِي أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: «أَنَّى أَخَذَهَا؟ فَإِنِّي رَأَيْتُ بَيَاضَ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كِلَا الشِّقَّيْنِ إِذَا سَلَّمَ»
3136 - ا بن جریح بیان کرتے ہیں: عطا ء نے مجھے بتایا کہ نافع بن عبدالحارث جو مکہ کے امیر تھے وہ جب سلام پھیرتے تھے تو منہ بھی پھیر کر دائیں طرف سلام کرتے تھے اور پھر بائیں طرف سلام کرتے تھے اس بات کی اطلاع حضرت عبداللہ بن مسعو د کو ملی تو اُنہوں نے فرمایا: عبدالحارث کے بیٹے نے یہ کہاں سے سیکھا ہے ؟ ابن جریح بیان کرتے ہیں مجھ تک یہ بھی روایت پہنچی ہے حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: اُس نے یہ کہاں سے حاصل کیا ہے ؟ کیونکہ میں تو نبی اکرمﷺ کے چہرہ کی سفیدی دونوں طرف دیکھ لیا کرتا تھا جب آپ سلام پھیرتے تھے ۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 3136
