مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّشَهُّدِ · حديث 3073
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: كَيْفَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَتَشَهَّدُ؟ فَقَالَ: كَانَ يَقُولُ: " بِسْمِ اللَّهِ، التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، الصَلَوَاتُ لِلَّهِ، الزَّاكِيَاتُ لِلَّهِ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، ثُمَّ يَتَشَهَّدُ: شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، شَهِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ يُوَالِي بِهِنَّ التَّسْلِيمَ "
3073 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے نافع سے دریافت کیا: حضرت عبداللہ بن عمر تشہد کیسے پڑھتے تھے ؟ اُنہوں نے جواب دیا: وہ یہ پڑھتے تھے : اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ہر طعح کی زبانی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جسمای عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے اے نبی ! آپ پر سلام ہو ! اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اُس کی برکتیں نازل ہوں ! ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر سلام ہو ! پھر وہ تشہد کے کلمات پڑھتے تھے : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں وہ سلام پھیرنے تک یک بعد دیگرے یہی کلمات کہتے رہتے تھے ۔
كان ← قُلْتُ لِنَافِعٍ: كَيْفَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَتَشَهَّدُ؟ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 3073
