مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ كَفِّ الشَّعْرِ وَالثَّوْبِ · حديث 3002
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ يَكُفُّ أَحَدُهُمْ شَعْرَهُ الْحِينَ الطَّوِيلَ، مِنْ أَجْلِ قِيَامِهِ فِي مَاشِيَتِهِ وَعَمَلِهِ قَالَ: «لَا بَأْسَ إِنَّمَا يَكُفُّ هَذَا مِنْ أَجْلِ عَمَلِهِ، وَإِنَّمَا نُهِيَ عَنْ كَفِّ الشَّعْرِ لِلصَّلَاةِ»
3002 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا: دیہات کا رہنے والا شخص ایک طویل عرصے تک اپنے بالوں کو موڑے رکھتا ہے کیونکہ اُس نے اپنے جا نوروں کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے اور کام کاج کرنے ہوتے ہیں ۔ تو عطاء نے جواب دیا: س میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اُس شخص نے اپنے کام کاج کی وجہ سے بال موڑے ہوئے ہیں جبکہ نما ز کے لیے بال موڑنے سے منع کیا گیا ہے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › The door of the handcuff of hair and the robe · Hadith 3002
