مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ · حديث 2918
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ سَابُورَ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ: «مَنْ قَائِلُ الْكَلِمَاتِ؟» فَسَكَتَ الرَّجُلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَائِلُهَا؟» فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدِ أننا اثْنَا عَشَرَ مَلَكًا كُلُّهُمْ يَكْتُبُهَا»
2918 - مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے جب رکوع سے سر اُٹھایا تو اُس نے یہ پڑھا : اے ہمارے پروردگار! حمد تیرے لیے مخصوص ہے جو بہت زیادہ ہو اور اُس میں برکت موجود ہو ۔ جب نبی اکرمﷺ نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا : ان کلمات کو کہنے والا شخص کون ہے ؟ تو وہ خاموش رہا نبی اکرمﷺ نے دریافت کیا: ان کو کہنے والا شخص کون ہے ؟ تو اُس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ! میں ہوں! نبی اکرمﷺ نے فرمایا: میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ سب اسے نوٹ کر رہے تھے ۔
مُجَاهِدٍ ← دَاوُدَ بْنِ سَابُورَ، ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · prayer book › Chapter what he says when he raises his head from the kneeling · Hadith 2918
