مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ · حديث 7830
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى حَسَنًا، وَحُسَيْنًا يَوْمَ عَرَفَةَ، فَوَجَدَ أَحَدَهُمَا صَائِمًا، وَالْآخَرَ مُفْطِرًا قَالَ: لَقَدْ جِئْتُ أَسْأَلُكُمَا عَنْ أَمْرٍ اخْتَلَفْتُمَا فِيهِ، فَقَالَا: «مَا اخْتَلَفْنَا، مَنْ صَامَ فَحَسَنٌ، وَمَنْ لَمْ يَصُمْ فَلَا بَأْسَ»
7830 – امام جعفر صادق اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک شخص حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کی خدمت میں عرفہ کے دن حاضر ہوا تو اُس نے اُن دونوں میں سے ایک صاحب کو روزہ کی حالت میں اور دوسرے کو روزہ کے بغیر پایا تو اُس نے عرض کی : میں اس لیے حاضر ہوا تھا کہ آپ دونوں صاحبان سے ایسی چیز کے بارے میں دریافت کروں جس کے بارے میں آپ دونوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے تو ان دونوں صاحبان نے جواب دیا: ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا جو شخص روزہ رکھ لیتا ہے تو یہ اچھی بات ہے اور جو نہیں رکھتا تو کوئی حرج بھی نہیں ہے ۔
أَبِيهِ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The fasting book › The door to fasting on the day of Arafah · Hadith 7830
