مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ قِيَامِ رَمَضَانَ · حديث 7746
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فِي الْمَسْجِدِ، وَمَعَهُ نَاسٌ، ثُمَّ صَلَّى الثَّانِيَةَ فَاجْتَمَعَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ أَكْثَرُ مِنَ الْأُولَى، فَلَمَّا كَانَتِ الثَّالِثَةُ أَوِ الرَّابِعَةُ امْتَلَأَ الْمَسْجِدُ حَتَّى غَصَّ بِأَهْلِهِ، فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَنَادُونَهُ الصَّلَاةُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: مَا زَالَ النَّاسُ يَنْتَظِرُونَكَ الْبَارِحَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْفَ عَلَيَّ أَمْرُهُمْ، وَلَكِنِّي خَشِيتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهِمْ»
7746 – سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرمﷺ نے رمضان کے مہینہ میں رات کے وقت نماز ادا کی آپ کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے پھر نبی اکرمﷺ نے دوسری رات نماز ادا کی تو اُس رات پہلی رات کی بہ نسبت زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے جب تیسری یا شاید چوتھی رات آئی تو مسجد مکمل طور پر بھر چکی تھی لیکن آپ لوگ میرے پاس تشریف نہیں لے کر گئے لوگوں نے آپ کو بلند آواز میں پکارا ابھی کہ نماز! اگلے دن صبح حضرت عمر نے عرض کی: یا رسول اللہ! گزشتہ رات لوگ مسلسل آپ کا انتظار کرتے رہے ۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا معاملہ مجھ سے مخفی نہیں تھا لیکن مجھے یہ اندیشہ ہو ا کہ کہیں یہ تم پر لازم ہو جائے ۔
عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The fasting book › The door to the Qiyamah Ramadan · Hadith 7746
