مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصِّيَامِ ‹ بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ · حديث 7674
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَيَّامِ رَمَضَانَ، فَأَصْبَحَ يَوْمًا، وَلَيْسَ فِي نَفْسِهِ الصِّيَامُ، ثُمَّ بَدَا لَهُ بَعْدَ مَا أَصْبَحَ أَيَجْعَلُهُ مِنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ، وَلَمْ يَفْرِضْهُ قَبْلَ الْفَجْرِ؟ قَالَ: «فَلْيَصُمْهُ، وَلْيَجْعَلْهُ مِنْ قَضَاءِ رَمَضَانَ»
7674 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ئ سے دریافت کیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کسی شخص کے ذمہ رمضان کے کچھ روزہ ہوں اور ایک دن وہ صبح کرتا ہے اور اُس کے ذہن میں روزہ رکھنے کا خیال نہیں ہوتا صبح ہونے کے بعد اُسے یہ مناسب لگتا ہے کہ وہ روزہ رکھ لے تو کیا وہ اُسے رمضان کی قضا ء کا روزہ قرار دے سکتا ہے جبکہ اُس نے صبح صادق ہو نے سے پہلے اس روزہ کی نیت نہیں کی تھی ۔ تو عطا ء نے جواب دیا: آدمی وہ روزہ رکھ سکتا ہے اور اگر وہ چاہے تو اُسے رمضان کی قضا ء کا روزہ بنا سکتا ہے –
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The fasting book › Chapter of Ramadan Ques · Hadith 7674
