مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ الْبَقَرِ · حديث 6853
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ قَالَ: كُنْتُ أَسْمَعُ زَمَانًا مِنَ الزَّمَانِ أَنَّهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ: خُذُوا مِنَّا مَا أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنْتُ أَعْجَبُ حِينَ لَمْ يَقْبَلُوا مِنْهُمْ ذَلِكَ حَتَّى حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَتَبَ كِتَابًا فِيهِ هَذِهِ الْفَرَائِضُ، فَقُبِضَ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى الْعُمَّالِ، فَأَخَذَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ، وَأَمْضَاهُ بَعْدَهُ عَلَى مَا كَتَبَ لَا أَعْلَمُهُ إِلَا ذَكَرَ الْبَقَرَ أَيْضًا»
6853 – ایوب بیان کرتے ہیں: میں ایک عرصہ تک یہ بات سنتا رہا کہ لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ تم ہم سے وہ چیز حاصل کر لو جو نبی اکرمﷺ نے وصول کی تھی تو میں اس بات پر حیران ہوتا تھا جب سرکاری اہلکار اُن سے وہ وصولی نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ زہری نے مجھے وہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرمﷺ نے ایک خط لکھا تھا جن میں ان فرائض کے بارے میں احکام موجود تھے تو نبی اکرمﷺ کے اس تحریر کو اپنے اہلکاروں کی طرف بھیجوانے سے پہلے نبی اکرمﷺ کا وصال ہو گیا پھر حضرت ابو بکر نے اُس تحریر کو حاصل کیا اور نبی اکرمﷺ کے بعد اُس تحریر کو جاری کیا جس طرح نبی اکرمﷺ نے لکھوایا تھا اور میرے علم کے مطابق اُنہوں نے اس تحریر میں گائے کا بھی ذکر کیا ہے ۔
أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › The door of the cow · Hadith 6853
