15786 - ابن جریح بیان کرتے ہیں میں نے عطا ء سے دریافت کیا کہ جہاں تک مکاتب غلام کا تعلق ہے جس کے ساتھ تم مکاتب کا معاہدہ کرتے ہو اور پھر تم اس غلام کو اور اس کے ذمے رقم کو بھی بیچ دیتے ہو اور تم اس میں کسی سے اجازت نہیں لیتے تو اگر وہ عاجز آجائے گا تو وہ اس کا غلام شمار ہو گا جس نے اس کو خرید لیا تھا اور اگر وہ شخص اسے آزاد کر دیتا ہے توبھی وہ اس کا ہی غلام شمار ہو گا ۔ ابن جریح کہتے ہیں کہ میں یہ کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: no inheritance · Hadith 15786
معمر نے زہری کے حوالےسے ایسے لوگوں کے بارے میں نقل کیا ہے جو کسی مکاتب غلام کے وارث بنتے ہیں وہ مرد بھی ہوتے ہیں اور خؤاتین بھی ہوتی ہیں پھر وہ سب اسے آزاد کر دیتے ہیں تو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسے آزاد کیا جائیگا تو پھر اس کی ولا ء کا حق ان لوگوں کو ان کے حسے کے مطابق ملے گا جو مردوں کو بھی ملے گا اور خؤاتین کو بھی ملے گا۔
ابن جریح بیان کرتے ہیں کہ عطا ء نے مجھ سے کہا کہ جو شخص اپنی ادائیگی کے عوض مین فروخت کر یدا جائے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہو گا اگر وہ چاہے گا تو قیمت کے عوض میں سے حاصل کر لے گا۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15788
15789 - حسن بن مسلم بیان کرتے ہیں کہ مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ مکاتب گلام کو فروخت کیا جائے تو وہ اپنی ذات کے بارے میں زیاد حقدار ہو گا اور جس قیمت کے عوض میں اسے فروخت کیا گیا ہے وہ اس کے عوض میں حاصل کر لے گا۔ کتاب البیوع میں نبی اکرمﷺ کے حوالےسے اس بارے میں واضح طور پر منقول ہے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے حوالےسے بھی منقول ہے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15789
15790 - معمر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ جس شخص کو اپنے ذمے لازم قرض کے عوض میں فروخت کیا گیا ہو تو وہ اس بارے میں زیادہ حق دار ہو گا ۔ معمر کہتے ہیں کہ جہاں تک اہل کوفہ کا تعلق ہے تو وہ اسے کچھ بھی نہیں سمجھتے ہیں۔
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15790
15791 - معمر نے ایک شخص کے حوالےسے یہ بات نقل کی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس بات سے منع کیا ہے کہ مکاتب کے ذمے جو ادائیگی ہے اس کے عوض میں اسے خرید لے وہ یہ فرماتے ہیں کہ مکاتب اپنی ذات کے بارے میں زیاد ہ حق دار ہو گا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرمﷺ نے ارشادفرماتے ہیں: جو شخص کسی دوسرے شخص کے ذمے لازم ادائیگی کو خرید لے تو اس ادائیگی سے متعلقہ فرد اس کا زیادہ حق دار ہو گا جبکہ وہ اس کی مانند ادائیگی کر دے جو دوسرے فرد نے کر نی ہے ۔
مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15791
15792 - معمر نے زہری کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ میں نے قاضی صاحبزان کو دیکھا ہے کہ وہ ہمیشہ یہی فیصلہ دیتے ہیں کہ جو شخص کسی دوسرے شخص کے ذمے لازم قرض کو خرید لے تو قرض سے متعلقہ شخص اس کا زیادہ حق دار ہو گا ۔
الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15792
15793 - ابن جریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطا ء سے دریافت کیا کہ اس بارے میں کیا خیال ہے کہ اگر میرا مکاتب غلام عاجز آجاتا ہے تو پھر کیا ہو گا جبکہ مجھے علم ہو کہ لوگوں نے اسے ادائیگی کی ہے تو انہوں نے فرمایا کہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ یہ ہے کہ وہ اس راستے میں نافرمانی کرے لیکن اگر وہ اسے روک لیتا ہے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15793
15794 - مغیرہ نے ابراہیم نخعی کے حوالے سے ایسے مکاتب غلام کے بارے میں یہ بات نقک کیا ہے جو عاجز آجاتا ہے اور دوبارہ غلام بن جاتا ہے حالانکہ لوگوں نے اس کو کچھ رقم ادا بھی کی تھی توابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ لوگوں نے اسے جو رقم دی تھی وہ کسی غلام کے بارے میں خرچ کر دی جائے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15794
15795 – ثوری نے مغیرہ کے حوالےسے ابراہیم نخعی سے اس کی مانند نقل کیا ہے ۔
إبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ. ← مُغِيرَةَ، ← الثَّوْرِيُّ
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15795
15796 - اسماعیل بن ابو خالد نے امام شعبی کے حوالےسے یہ بات نقل کی ہے ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو ایک پاگل غلام کو خرید کر اسے آزاد کر دیتا ہے اسے پتا ہی نہیں ہوتا تو شعبی نے فرمایا کہ اسے اتنی قیمت واپس کی جائے گی جو تندرست اور پاگل کے درمیان ہو تی ہے اور پھر وہ اس رقم کو کسی غلام کی آزادی کے لئے خرچ کر دے گا یا اسے صدقہ کر دے گا ۔
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15796
ابن جریح بیان کرتے ہیں کہ عطا ء نے مکاتب غلام کے بارے میں مجھے یہ بتایا جس کا آقا اسے نکاح کرنے کی اجازت دے دیتا ہے وہ فرماتے ہیں کہ اب اس کا آقا ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروانے کا مالک نہیں ہو گا۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: Offices are sold for what they owe, and offices are given, and if they are unable, and there is a differentiation between offices and women · Hadith 15797