مصنف عبدالرزاق · كِتَابٌ الْمُكَاتَبِ ‹ بَابٌ: الْمُكَاتَبُ يُكَاتِبُ عَبْدَهُ، وَعَرْضُ الْمُكَاتَبِ · حديث 15714
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: كَاتَبَ عَبْدٌ عَلَى أَرْبَعَةِ آلَافٍ أَوْ خَمْسَةٍ، فَقَالَ: خُذْهَا جَمِيعًا، وَخَلِّنِي، فَأَبَى سَيِّدُهُ إِلَّا أَنْ يَأْخُذَهَا كُلَّ سَنَةٍ نَجْمًا رَجَاءَ أَنْ يَرِثَهُ، فَأَتَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَدَعَاهُ عُثْمَانُ فَعَرَضَ عَلَيْهِ أَنْ يَقْبَلَهَا مِنَ الْعَبْدِ، فَأَبَى، فَقَالَ لِلْعَبْدِ: «ائْتِنِي بِمَا عَلَيْكَ»، فَأَتَاهُ بِهِ، فَجَعَلَهُ فِي بَيْتِ الْمَالِ، وَكَتَبَ لَهُ عِتْقًا، وَقَالَ لِلْمَوْلَى: «ائْتِنِي كُلَّ سَنَةٍ فَخُذْ نَجْمًا»، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ، أَخَذَ مَالَهُ كُلَّهُ، وَكَتَبَ عِتْقَهُ
15714 - معمر نے ایوب کے حوالےسے ابو قلابہ کا یہ قول نقل کیا ہے : ایک غلام نے چار ہزار یا شاید پانچ ہزار کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کیا اور اپنے آقا سے کہا کہ تم اپنی پوری رقم وصول کرو اور مجھے چھوڑ دو تو ا سکے آقا نے انکار کر دیا اور یہ اصرار کیا کہ وہاس سے ہر سال قسط وصول کرے گا اسے یہ توقع تھی کہ وہ اس غلام کا وارث بن جائے گا وہ غلام حضرت عثمان کے پاس گیا ان کےس امنے یہ بات ذک رکی تو حضرت عثمان نے اس کے آقا کو بلا کر یہ پیشکش کی کہ وہ غلام سے یہ رقم وصول کر لے لیکن آقا نے انکار کر دیا تو انہوں نے غلام سے کپا تم پر جو ادائیگی لازم ہے وہ تم میرے پاس لے کے آؤ وہ غلام وہ رقم ان کے پاس لے آیا حضرت عثمان نے وہ رقم بیت المال میں جمع کروائی اور اس کی آزاد ی کا حکم جاری کر دیا انہوں نے اس کے آقا سے فرمایا: تم ہر سال میرے پاس ایا کرنا اور قسط وصول کر لیا کرنا جب اس کے آقا نے یہ بات دیکھی تو اس نے پورا مال وسول کر لیا اور اس کی آزادی تحریر کر کے دے دی ۔
أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Library books › Chapter: The offices that his servant writes, and the display of the offices · Hadith 15714
