مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ الْبَقَرِ · حديث 6852
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «فِي كُلِّ خَمْسٍ مِنَ الْبَقَرِ شَاةٌ، وَفِي عَشْرٍ شَاتَانِ، وَفِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، وَفِي كُلِّ عِشْرِينَ أَرْبَعُ شِيَاهٍ» قَالَ الزُّهْرِيُّ: «فَإِذَا كَانَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ فَفِيهَا بَقَرَةُ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى خَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ فَفِيهَا بَقَرَتَانِ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ، فَإِذَا زَادَتْ عَلَى مِائَةٍ وَعِشْرِينَ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةٌ، إِنَّ ذَلِكَ كَانَ تَخْفِيفًا لِأَهْلِ الْيَمَنِ، ثُمَّ كَانَ هَذَا بَعْدَ ذَلِكَ لَا يُرْوَى»
6852 - حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں: پانچ گائے میں ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی دس میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی پندراں میں تین بکریوں کی ادائیگی ہو گی اور بیس میں چار بکریوں کی ادائیگی ہو گی ۔ زہری فرماتے ہیں: جب ان کی تعداد پچیس ہو جائے تو پحچھتر میں ایک گائے کی ادا ئیگی لازم ہو گی جب پچھتر سے زیادہ ہو جائے تو ایک سو بیس تک میں دو گائے کی ادائیگی لازم ہو گی جب ایک سو بیس سے بھی زیادہ ہو جائے تو ہر چالیس میں ایک کی ادائیگی لازم ہو گی یہ چیز اہل یمن کے لیے تخفیف کے طور پر تھی اس کے بعد یہی معمول چل پڑا ۔
الزُّهْرِيِّ وَقَتَادَةَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › The door of the cow · Hadith 6852
