مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ لَا صَدَقَةَ فِي مَالٍ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ · حديث 7032
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَتْ تَأْتِيهِ الْأَمْوَالُ فَلَا يُزَكِّيهَا حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ وَإِنْ أَنْفَقَهَا كُلَّهَا، وَكَانَ يُنْفِقُهَا فِي حَقِّ وِفَاقَةٍ، وَكَانَ يَقُولُ: «لَيْسَ فِي الْمَالِ صَدَقَةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ، فَإِذَا حَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ فَفِي كُلِّ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، فَمَا زَادَ فَبِحِسَابِ ذَلِكَ»
7032 - ایوب نے نافع کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ اُن کے پاس جو مال آتا تھا تو وہ اُس وقت تک زکوٰۃ ادا نہیں کرتے تھے جب تک اُس مال پر ایک سال نہیں گزر جاتا خواہ وہ اُس پورے مال کو خرچ کر لیں اور وہ اسے مناسب جگہ پر خرچ کرتے تھے ۔ وہ یہ فرماتے تھے : مال میں سے زکوٰۃ اُس وقت تک لازم نہیں ہوتی جب تک اُس پر ایک سال نہیں گزر جاتا جب اُس پر ایک سال گزر جائے گا تو ہر دوسو درہموں میں پانچ درہم کی ادائیگی ہو جائے گی اور جو اس سے زیادہ ہو گا وہ اسی حساب سے ادا کیا جائے گا ۔
نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › Chapter without charity in money until a year has passed · Hadith 7032
