مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابُ احْتِلَابِ الْمَاشِيَةِ · حديث 6960
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: «إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَأَمِّرُوا أَحَدَكُمْ يَعْنِي فِي السَّفَرِ، فَإِذَا مَرَرْتُمْ بِرَاعِي إِبِلٍ، أَوْ رَاعِي غَنَمٍ فَنَادُوهُ ثَلَاثًا، فَإِنْ أَجَابَكُمْ أَحَدٌ فَاسْتَسْقُوهُ، وَإِلَّا فَانْزِلُوا فَاحْلِبُوا، وَاشْرَبُوا، ثُمَّ صُرُّوا» قُلْتٌ لَهُ: مَا صُرُّوا؟ قَالَ: «يَصُرُّ ضِرْعَهَا»
6960 - حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں: جب تم لوگ تین آدمی ہو تو تم اپنے میں سے کسی ایک کو مقرر کر لو ۔ راوی کہتے ہیں: یعنی سفر کے دوران ایسا کر لو جب تمہارا گزر اونٹوں کے کسی چرواہے یا بکریوں کے کسی چرواہے کے پاس سے ہو تو تم تین مرتبہ اُس چرواہے کو پکارو اگر کوئی تمہیں جواب دیدے تو تم اُس سے پینے کے لیے مانگ لو ورنہ تم سواریوں سے نیچے اُترو اُن جانوروں کا دودھ دو کر پی لو اور پھر باندھ دو! میں نے دریافت کیا : باندھنے سے کیا مراد ہے ؟ اُنہوں نے جواب دیا: ان کے تھن باندھ دو ۔
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، ← الْاَعْمَشِ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · Zakat Book › Chapter for the celebration of cattle · Hadith 6960
