مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ تَكْبِيرَةِ الِافْتِتَاحِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ · حديث 2527
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: قَدْ رَأَيْتُ تُكَبِّرُ بِيَدِكَ حِينَ تَسْتَفْتِحُ، وَحِينَ تَرْكَعُ، وَحِينَ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ السَّجْدَةِ الْأُولَى، وَمِنَ الْأَخِيرَةِ، وَحِينَ تَسْتَوِي مِنَ الْمَثْنَى قَالَ: «أَجَلْ»، قُلْتُ: بَلَغَكَ أَنَّ تَكْبِيرَ الِاسْتِفْتَاحِ بِالْيَدَيْنِ أَكْبَرُ مِمِّا سِوَاهُمَا؟ قَالَ: «لَا»، قُلْتُ: يَخْلِفُ بِالْيَدَيْنِ الْأُذُنَيْنِ؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: «قَدْ بَلَغَنِي ذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ كَانَ يَخْلِفُ بِيَدَيْهِ أُذُنَيْهِ» عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
ابن جریح بیان کرتے ہیں: میں نے عطا ء سے دریافت کیا کہ میں نے دیکھا ہے آپ نماز کے آغاز میں اور رکوع میں جاتے ہوئے اور پہلے سجدہ سے سر اُٹھاتے ہوئے اور دوسرے سجدہ سے سر کو اُٹھاتے ہوئے دونوں ہاتھوں کئے ذریعے تکبیر کہتے ہیں اُنہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا : آپ تک یہ روایت پہنچی ہے آغاز میں جو تکبیر کہی جاتی ہے اُس میں باقی کے مقابلے میں ہاتھوں کو زیادہ بلند کیا جائے گا ؟ اُنہوں نے جواب دیا: جی نہیں! میں نے دریافت کیا: کیا دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھائے کائیں گے ؟ ُاُنہوں نے جواب دیا: جی نہیں! حضرت عثمان کے بارے میں مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے وہ دونوں ہاتھ کانوں تک بلند کرتے تھے ۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 2527
