مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الشَّهِيدِ وَغُسْلِهِ · حديث 6633
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي صَعِيرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الشُّهَدَاءِ الَّذِينَ قُتِلُوا يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: «إِنِّي قَدْ شَهِدْتُ عَلَى هَؤُلَاءِ فَزَمِّلُوهُمْ بِدِمَائِهِمْ» فَكَانَ يَدْفِنُ الرَّجُلَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الْقَبْرِ وَيَسْأَلُ أَيُّهُمْ كَانَ أَقْرَأَ لِلْقُرْآنِ فَيُقَدِّمُونَهُ. قَالَ جَابِرٌ: فَدُفِنَ أَبِي وَعَمِّي فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ يَوْمَئِذٍ "
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر نبی اکرمﷺ نے شہدا اُحد کو دیکھا جو اُس دن شہید ہوئے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں ان لوگوں کے بارے میں گواہی دیتا ہوں تم لوگ اُنہیں ان کے خون آلود کپڑوں کے اندر لپیٹ دو۔ پھر نبی اکرمﷺ نے ایک قبر میں دو یا تین آدمیوں کو دفن کروایا آپ یہ دریافت کرتے تھے : ان میں سے کس کو قرآن زیادہ آتا ہے؟ تو آپ اُسے آگے رکھتے تھے۔ حضرت جابر بیان کرتے ہیں: اُس دن میرے والد اور میرے چچا کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← ابْنِ أَبِي صُعَيْرٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 6633
