مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى وَلَدِ الزِّنَا وَالْمَرْجُومِ · حديث 6623
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: " صَلِّ عَلَى مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَإِنْ كَانَ رَجُلَ سُوءٍ جِدًّا، قُلْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ " قَالَ: " وَلَا أَعْلَمُ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ اجْتَنَبَ الصَّلَاةَ عَلَى مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ "
6623 - قتادہ فرماتے ہیں: تم ہر اُس شخص کی نماز جنازہ ادا کرو جو لا الہٰ الا اللہ پڑھتا ہو اگر چہ وہ کتنا ہی برا آدمی کیوں نہ ہو تم یہ کہو: اے اللہ! تو تمام مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی مغفرت کر دے ۔ وہ یہ بھی فرماتے ہیں: اہل علم میں سے کسی کے بارے میں بھی مجھے یہ علم نہیں ہے کہ اُس نے لا الہٰ الا اللہ پڑھنے والے شخص کی نماز جنازہ سے اجتناب کیا ہو۔
قَتَادَةَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Hadith 6623
