مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ بَابُ عَرْضِ الْجَوَارِي · حديث 10339
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: «يَعْمَدُ أَحَدُكُمْ إِلَى بِنْتِهِ فَيُزَوِّجُهَا الْقَبِيحَ، إِنَّهُنَّ يُحْبِبْنَ مَا تُحِبُّونَ»، يَعْنِي: إِذَا زَوَّجَهَا الدَّمِيمَ كَرِهَتْ فِي ذَلِكَ مَا يَكْرَهُ، وَعَصَتِ اللَّهَ فِيهِ
عروہ نے یہ بات نقل کی ہے : حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی ایک شخص اپنی بیٹی کسی بدصورت شخص کے ساتھ کر دیتا ہے حالانکہ عورتیں بھی اسی چیز کو پسند کرتی ہیں جسے تم پسند کرتے ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: حضرت عمر کی مراد یہ تھی : جب آدمی لڑکی کی شادی کسی بدصوت شخص سے کرے گا تو لڑکی اسے ناپسند بھی کرے گی اور اُس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی بھی کرے گی ۔
عُرْوَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ← هِشَامٍ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Marriage Book › The width of the concubine door · Hadith 10339
