مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ بَابُ {أُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ} [النساء: 23] · حديث 10820
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَابْنَتَهَا فِي عُقْدَةٍ وَاحِدَةٍ: «يُفَرَّقُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمَا، وَلَا صَدَاقَ لَهُمَا إِذَا لَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِوَاحِدَةٍ مِنْهُمَا، وَتَزَوَّجَ ابْنَتَهَا إِنْ شَاءَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَإِنْ نَكَحَ الْأُمَّ فَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا نَكَحَ الْبِنْتَ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ نَكَحَ الِابْنَةَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا لَمْ يَنْكِحِ الْأُمَّ»
10820 - سفیان ثوری ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو کسی عورت اور اُس کی بیٹی کے ساتھ ایک ہی عقد نکاح میں شادی کر لیتا ہے تو سفیان ثوری فرماتے ہیں ؛ اُس شخص اور اُن دونوخں عورتوں کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی اُن دونوں کو کوئی مہر نہیں ملے گا جبکہ مرد نے اُن کے ساتھ صحبت نہ کی ہو اگر وہ مرد چاہے تو بعد میں اُس عورت کی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے لیکن اگر اُس نے ماں کے ساتھ نکاح کرلیا اور اُس کے ساتھ صحبت نہیں کی تو پھر اگر وہ چاہے تو بیٹی کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے لیکن اگر اُس کی بیٹی نے نکاح کیا اور اُس کے ساتھ صحبت نہیں کی تو پھر وہ ماں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتا ۔
عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Marriage Book › Bab {the mothers of your wives} [An-Nisa: 23] · Hadith 10820
