مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ لَا يَبُتُّهَا ثُمَّ يَنْكِحُ أُخْتَهَا فِي عِدَّتِهَا · حديث 10556
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَتَادَةَ فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَلَمْ يَبُتَّهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَ أُخْتَهَا فِي آخِرِ عِدَّةِ الطَّلَاقِ جَاهِلًا، فَأَصَابَهَا، قَالَا: «يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا، وَلَهَا صَدَاقُهَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْهَا»، قَالَا: «كَذَلِكَ الرَّجُلُ يَكُونُ عِنْدَهُ الْأَرْبَعُ فَيُطَلِّقُ وَاحِدَةً وَلَا يَبُتُّهَا، ثُمَّ يَتَزَوَّجُ أُخْرَى فِي بَقِيَّةِ عِدَّةِ الَّتِي تُطَلَّقُ»
زہری اور قتادہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں: جو اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے اور اُسے طلاق بتہ نہیں دیتا پھر وہ طلاق کی عدت کے آخر میں ناواقفیت کی وجہ سے اُس کی بہن کےساتھ بھی شادی کر لیتا ہے اور اُس کے ساتھ صحبت بھی کر لیتا ہے تو یہ دونوں حضرات کہتے ہیں: اُن دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں کروائی جائے گی مرد نے جو دوسری بیوی کے ساتھ صحبت کی ہے اس کی وجہ سے اُسے مہر ملے گا یہ دونوں حضرات بیان کرتے ہیں: اسی طرح اگر شخص کی چار بیویاں ہوں اور وہ اُن میں سے کسی ایک کو طلاق دے لیکن اُسے طلاق بتہ نہ دے پھر اُس طلاق یا فتہ عورت کی عدت کے دوران ایک اور شادی کر لے ۔
مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Marriage Book › The man’s door divorces the woman but does not spend her time, then he marries her sister during her waiting period · Hadith 10556
