امام عبدالرزا بیان کرتے ہیں: میں نے ثوری کو سنا : اُن سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو دوسرے شخص کو کوئی زمین فروخت کرتا ہے جس میں تیسرے شخص کا شفعہ کا حق ہوتا ہے اور اس کی قیمت کی ادائیگی متعین مدت تک کرنی ہوتی ہے تو شفعہ کا دعویدار آجاتا ہے اور یہ کہتا ہے : اس مخصوص مدت تک کی ادائیگی کر کے میں اسے حاصل کر لوں گا تو ثوری فرماتے ہیں: وہ شفعہ کا دعویدار صرف نقد ادائیگی کر کے اسے حاصل کر سکتا ہے کیونکہ وہ چیز اب پہلے کے ضمان میں داخل ہو گئی ہے ۔
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Sales › Bab: Al-Shuha 'is taken with something else or it is for a term · Hadith 14422
معمر بیان کرتے ہیں: میں نےا یوب سے دریافت کیا: کیا آپ کسی ایسے شخص سے واقف ہیں ؟ جس نے جانور کے بارے میں شفعہ کا حق بیان کیا ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں!
14425 - عبدالعزیز بن رفیع نے عطا ء بن ابی رباح کے حوالےسے یہ بات نقل کی ہے : شفعہ صرف زمین میں ہوتا ہے ۔ ابن ابو ملیکہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ہر چیز کے بارے میں شفعہ کا فیصلہ دیا ہے ۔
14426 - ابو بکر بن محمد بیان کرتے ہیں: حضرت عثمان غنی فرماتے ہیں: جب زمین میں ضدود واقع ہو جائیں گی تو پھر اس میں ژفعہ باقی نہیں رہے گا اور کنویں میں اور کھجوروں کے باغ میں شفعہ نہیں ہوتا۔
14431 - معمر نے زہری کا یہ قول نقل کیا ہے : میں نے قاضی صاحبان کو صرف یہی فیصلہ دیتے ہوئے سنا ہے کہ ج ب کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے دین خرید لے تو اس سے متعلقہ فرد اُس کا زیادہ حق رکھے گا۔
الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Sales › Bab: Is there an intercession for an animal, a well, a palm tree, or a debt? · Hadith 14431
14432 - معمر نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالےسے یہ بات نقل کی ہے : حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک مکاتب غلام کے بارے میں فیصلہ دیا تھا جس نے کوئی سامان خریدا تھا تو مکاتب اپنی ذات کے بارے میں زیادہ حق رکتا ہے پھر انہوںن ے فرمایا: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص کسی دوسرے سے قرض خرید لے تو اس سے متعلقہ فرد اس کا زیادہ حق رکھے گا جبکہ وہ اتنی ہی ادائیگی کر رہا ہو جنتی اس کے ساتھی نے ادائیگی کر نی تھی ۔
مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Sales › Bab: Is there an intercession for an animal, a well, a palm tree, or a debt? · Hadith 14432
14433 - عبداللہ بن ابو بکر نے عمر بن عبدالعزیز کے حوالےسے یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرمﷺ نے قرض کے بارے میں شفعہ کا فیصلہ دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ آدمی کسی شخص کو اپنا قرض فروخت کر دیتا ہے جو دوسرے شخص کے ذمہ ہوتا ہے تو اب قرض سے متعلقہ فرد اُس کا زیادہ حق رکھے گا۔