مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ ‹ بَيْعَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 9817
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ بِمَكَّةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هِشَامٍ الطُّوسِيُّ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بِنِ عَلِيٍّ النَّجَّارِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِينَا: أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنْ مُزَيْنَةَ كَانَا رَجُلَيْ سُوءٍ قَدْ قَطَعَا الطَّرِيقَ وَقَتَلَا، فَمَرَّ بِهِمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّيَا وَصَلَّيَا، ثُمَّ بَايَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَرَدْنَا أَنْ نَأْتِيَكَ فَقَدْ قَصَّرَ اللَّهُ خُطْوَنَا قَالَ: «مَا اسْمُكُمَا؟»، قَالَا: الْمُهَانَانِ قَالَ: «بَلْ أَنْتُمَا الْمُكْرَمَانِ»
عباس بن عبدالرحمٰن بن مینا ء بیان کرتے ہیں: مزینہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والے دو آدمی بہت برے تھے وہ ڈاکہ زنی کیا کرتے تھے اور لوگوں کو قتل کر دیا کرتے تھے نبی اکرمﷺ کا گزر اُن کے پاس سے ہوا اُن دونوں نے وضو کر کے نماز ادا کی پھر نبی اکرمﷺ کی بیعت کی اٗن دونوں نے عرض کی : یا رسول اللہ! ہم آپ کی طرف آنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمارے نقش و قدم کو مختصر کر دیا نبی اکرمﷺ نے دریافت کیا: تم دونوں کا نام کیا ہے ؟ اُن دونوں نے جواب دیا: قابل توہین لوگ ! نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم قابل عزت ہو!
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ ← عَلَى مُحَمَّدِ بِنِ عَلِيٍّ النَّجَّارِ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هِشَامٍ الطُّوسِيُّ ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ بِمَكَّةَ
Hadith 9817
