مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ بَابُ أَجْرِ الشَّهَادَةِ · حديث 9554
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: {وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ} [آل عمران: 169] إِلَى {يُرْزَقُونَ} [آل عمران: 169] قَالَ: " أَرْوَاحُ الشُّهَدَاءِ عِنْدَ اللَّهِ كَطَيْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ، تَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَتْ قَالَ: فَاطَّلَعَ إِلَيْهِمْ رَبُّكَ اطْلَاعَةً، فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ فَقَالُوا: رَبَّنَا أَلَسْنَا نَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ فِي أَيِّهَا شِئْنَا ثُمَّ اطَّلَعَ عَلَيْهِمُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ: هَلْ تَشْتَهُونَ مِنْ شَيْءٍ فَأَزِيدُكُمُوهُ؟ قَالُوا: تُعِيدُ أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا فَنُقَاتِلُ فِي سَبِيلِكَ، فَنُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُمْ "
9554 – مسروق بیان کرتے ہیں: ہم نے حضرت عبداللہ سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا : اور جن لوگوں کو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا گیا تم اُن کے بارے میں ہر گز یہ گمان نہ کرو یہ آیت یہاں تک ہے : اُنہیں رزق دیا جاتا ہے ۔ تو حضرت عبداللہ نے فرمایا: شہدا ء کی ارواح اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں پرندوں کی شکل میں ہوتی ہیں پھر اُن کا پروردگار اُن کی طرف متوجہ ہو کر فرماتا ہے: کیا تمہیں مزید کسی چیز کی طلب ہے ؟ تاکہ میں تمہیں مزید عطا ء کروں ۔ تو وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! کیا ایسا نہیں ہے کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں آ جا سکتے ہیں ؟ پھر اللہ تعالیٰ تیسری مرتبہ اُمن کی طر ف موتوجہ ہو کر دریافت کرتا ہے : کیا تمہیں کسی بات کی خؤاہش ہے کہ میں تمہیں مزید عطا ء کروں تو وہ عرض کرتے ہیں: تو ہمارا ارواح ہمارے جسموں میں لوٹا دے تاکہ ہم تیری راہ میں جہاد میں حصہ لیں اور ہمیں دوبارہ شہید کیا جائے۔ راوی کہتے ہیں: تو ان کا پروردگار اُنہیں کوئی جواب نہیں دیتا ۔
مَسْرُوقٍ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، ← الْاَعْمَشِ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Jihad › Chapter reward reward · Hadith 9554
