مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ بَابُ فَضْلِ الْجِهَادِ · حديث 9530
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِهِ - كَالْقَائِمِ الصَّائِمِ، وَتَكَفَّلَ اللَّهُ لِلْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِهِ أَنْ يَتَوَفَّاهُ فَيُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ يُرْجِعَهُ سَالِمًا بِمَا أَصَابَ مِنْ أَجْرِ أَوْ غَنِيمَةٍ»
9530 - حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکر مﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مثال ایسے ہے ویسے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کون شخص اُس کی راہ میں جہاد کر رہا ہے جیسے کوئی شخص نفلی نمازیں ادا کرتا رہے اور نفلی روزے رکھتا رہے اپنی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ بات ذمہ لے لی کہ یا تو اُسے موت دے کر اُسے جنت میں داخل کر دے گا یا پھر اُسے سلامتی کے ساتھ واپس لے آئے گا اور اُسے اجر اور غنیمت حاصل ہوں گے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنِ الْمُسَيِّبِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Jihad › Chapter of the merit of jihad · Hadith 9530
