مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجِهَادِ ‹ بَابُ ذِكْرِ الْخُمْسِ، وَسَهْمِ ذِي الْقُرْبَى · حديث 9482
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ الْجَدَلِي قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ} [الأنفال: 41]. قَالَ: " هَذَا مِفْتَاحُ كَلَامٍ لِلَّهِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَلِلرَّسُولِ، وَلِذِي الْقُرْبَى فَاخْتَلَفُوا بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ السَّهْمَيْنِ قَالَ قَائِلٌ: سَهْمُ ذِي الْقُرْبَى لِقَرَابَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ قَائِلٌ: سَهْمُ ذِي الْقُرْبَى لِقَرَابَةِ الْخَلِيفَةِ، وَاجْتَمَعَ رَأْيُ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَجْعَلُوا هَذَيْنِ السَّهْمَيْنِ فِي الْخَيْلِ وَالْعُدَّةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَكَانَ ذَلِكَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، قُلْتُ لَهُ: (. . . قَالَ) «[ص:239] إِنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُدَّعَى عَلَيْهِ خِلَافُهُمَا»
9482 – قیس بن مسلم جدلی بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بن محمد بن علی بن حنفیہ سے اللہ تعالیٰ کےاس فرما ن کے بارے میں دریافت کیا: تم لوگ یہ بات جان لو کہ تم غنیمت میں جو کچھ بھی حاصل کرتے ہو تو اُس کا پانچواں حصہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہو گا ۔ تو حسن بن محمد نے جواب دیا: یہ اللہ کے کلام کی چابی ہے یہ دنیا میں اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کے لیے ہو گا اور اُس کے رسول کے لیے ہو گا او رذوی القربیٰ کے لیے ہو گا ۔ نبی اکرمﷺ کی وفات کے بعد ان دو حصوں کے بار ے میں لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا تو کچھ نے کہا: ذوی القربیٰ کا حصہ نبی اکرمﷺ کے رشتہ داروں کے لیے ہو گا اور کچھ نے کہا:ذوی القربیٰ کا حصہ خلیفہ کے رشتہ داروں کے لیے ہو گا ۔ پھر نبی اکرمﷺ کے اصحاب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ان دو حصوں کو گھوڑوں کی خریداری کے لیے اور اللہ کی راہ میں جہاد کی تیاری کے لیے استعمال کریں گے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے عہد خلافت میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔ میں نے اُن سے دریافت کیا تو اُنہوں نے کہا: وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ ا ن دونوں صاحبان کے برخلاف کچھ کریں۔
قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ الْجَدَلِيِّ، ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Jihad › Chapter of the remembrance of the fifth, and the arrow of the kinship · Hadith 9482
