مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ الْمَرْأَةِ وَلَيْسَ مَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ · حديث 6137
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَتِ ابْنَتُهُ قَالَ: «لِيَدْخُلِ الْقَبْرَ رَجُلَانِ لَمْ يُقَارِفَا الْبَارِحةَ»، أَيْ لَمْ يَغْشَيَا النِّسَاءَ قَالَ: " فَدَخَلَ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَلَمَّا خَرَجَا مِنَ الْقَبْرِ قَالَ: «الْحَقِي بِسَلَفِنَا عُثْمَانَ» قَالَ: زَعَمُوا أَنَّهَا امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ
6137 - ابن جریح بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ جب نبی اکرمﷺ کی صاحبزادی کا انتقال ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کی قبر میں دو ایسے آدمی داخل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ رات میں اپنی بیویوں کے ساتھ صحبت نہ کی ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو دو آدمی قبر میں اُترے جن میں سے ایک حضرت طلحہ بن عبداللہ تھے جب یہ دو حضرات قبر سے باہ آئے تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم ہمارے پہلے فوت ہونے والے عزیز عثمان سے جا ملو۔ راوی بیان کرتے ہیں: علما ء نے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ صاحبزادی حضرت عثمان غنی کی اہلیہ تھیں۔
ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Funeral Book › The door of the woman, but not with her a mahram · Hadith 6137
