مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ الْعَرَقِ لِلْمَرِيضِ · حديث 6773
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَمْرَضُ الرَّجُلُ الَّذِي كُنَّا نَرَى أَنَّهُ صَالِحٌ فَيُشَدَّدُ عَلَيْهِ عِنْدَ مَوْتِهِ، وَيَمْرَضُ الرَّجُلُ الَّذِي مَا كُنَّا نَرَى فِيهِ خَيْرًا فَيُهَوَّنُ عَلَيْهِ عِنْدَ مَوْتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَبْقَى مِنْ ذُنُوبِهِ شَيْءٌ فَيُشَدَّدُ عَلَيْهِ عِنْدَ مَوْتِهِ لِأَنْ يَلْقَى اللَّهَ لَا ذَنْبَ لَهُ، وَإِنَّ الْمُنَافِقَ تَبْقَى مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْءٌ فَيُهَوَّنُ عَلَيْهِ لِأَنْ يَلْقَى اللَّهَ وَلَا حَسَنَةَ لَهُ». قَالَ الثَّوْرِيُّ: بَلَغَنَا أَنَّ عِلَاجَ مَلَكَ الْمَوْتِ أَشَدُّ مِنْ أَلْفِ ضَرْبَةٍ بِالسَّيْفِ
6773 - قتادہ بیان کرتے ہیں نبی اکرمﷺ کے اصحاب نے عرض کی : یا رسول اللہ! ایک آدمی بیمار ہوتا ہے جس کے بارے میں ہماری یہ رائے ہے کہ وہ نیک ہے لیکن اُس پر موت شدید ہوتی ہے اور ایک آدمی بیمار ہوتا ہے جس کے بارے میں ہمیں یہ پتا ہوتا ہے کہ اس کے اندر بھلائی نہیں ہے لیکن اُس کی موت اُس کے لیے آسانی ہو جاتی ہے ۔ تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: آدمی کے گناہوں میں سے کوئی چیز باقی رہ گئی ہوتی ہے تو موت کے وقت اُس پر سختی کی جاتی ہے تا کہ جب وہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو تو اُس کا کوئی گناہ نہ ہو اور منافق شخص کی نیکیوں میں سے کوئی نیکی باقی رہ گئی ہوتی ہے تو اُس کے لیے موت کے وقت آسانی کر دی جاتی ہے تاکہ جب وہ اللہ کی بارگا ہ میں حاضر ہو تو اُس کے پاس کوئی نیکی نہ ہو ۔
أَصْحَابِ النَّبِيِّ ← قَتَادَةَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Funeral Book › Chapter of the race of the patient · Hadith 6773
