مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ بَابُ الْقِرَاءَةِ وَالدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ · حديث 6425
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ: كَيْفَ تُصَلِّي عَلَى الْجَنَائِزِ؟ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا لَعُمَرُ اللَّهِ أُخْبِرُكَ: أتَّبِعُهَا مَعَ أَهْلِهَا، فَإِذَا وَضَعُوهَا كَبَّرْتُ وَحَمِدْتُ اللَّهَ وَصَلَّيْتُ عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَقُولُ: «اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ، كَانَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِي إِحْسَانِهِ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدهُ»
6425 – سعید بن ابو سعید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: اُنہو ں نے حضرت ابو ہریرہ سے سوال کیا: آپ نماز جنازہ کیسے ادا کرتے ہیں؟ تو حضرت اوب ہریرہ نے جواب دیا: میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں میں اہل میت کے ساتھ جاتا ہوں جب وہ لوگ میت کو رکھ دیتے ہیں تو تکبیر کہتا ہوں پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں پھر نبی اکرمﷺ پر درود بھیجتا ہوں پھر یہ دعا کرتا ہوں : اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے تیرے بندہ کا بیٹا ہے تیری کنیز کا بیٹا ہے یہ ا س بات کی گواہی دیتا تھا کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور حضرت محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں تو اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے اے اللہ! اگر یہ اچھا تھا تو اس کی اچھائی میں اضافہ کر دے اور اگر برا تھا تو اس سے درگزر فرما اور اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ رکھنا اور اس کے بعد ہمیں کسی آزماش کا شکار نہ کرنا۔
أَبُو هُرَيْرَةَ ← أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ كَيْفَ تُصَلِّي عَلَى الْجَنَائِزِ؟ ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Funeral Book › Chapter on recitation and supplication in prayer for the dead · Hadith 6425
