مصنف عبدالرزاق · كتاب فضائل القرآن ‹ بَابُ إِذَا سَمِعْتَ السَّجْدَةَ وَأَنْتَ تُصَلِّي وَفِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ · حديث 5943
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ قَالَ: إِنِّي عِنْدَ عَائِشَةَ إِذْ جَاءَهَا عِرَاقِيٌّ فَقَالَ: أَيُّ الْكَفَنِ خَيْرٌ؟ فَقَالَتْ: «وَيْحَكَ، وَمَا يَضُرُّكُ؟» قَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فَأَرِينِي مُصْحَفَكِ لِعَلِّيٍّ أُؤَلِّفُ الْقُرْآنَ عَلَيْهِ فَإِنَّا نَقْرَأُهُ غَيْرَ مُؤَلَّفٍ قَالَتْ: " وَمَا يَضُرُّكَ أَيُّهُ قَرَأْتَ قَبْلُ، إِنَّمَا أُنْزِلَ مِنْهُ سُورَةٌ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِيهَا ذِكْرُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، حَتَّى إِذَا ثَابَ النَّاسُ إِلَى الْإِسْلَامِ نَزَلَ الْحَلَالُ وَالْحُرَامُ، وَلَوْ نَزَلَ أَوَّلَ شَيءٍ لَا تَشْرَبُوا الْخَمْرَ لَقَالُوا: لَا نَدَعُ الْخَمْرَ أَبَدًا، وَلَوْ نَزَلَ لَا تَقْرَبُوا النِّسَاءَ لَقَالُوا: لَا نَدَعُ أَبَدًا، لَقَدْ نَزَلَ بِمَكَّةَ ـ وَإِنِّي لَجَارِيَةٌ أَلْعَبُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ـ السَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ، وَمَا نَزَلَتْ سُورَةُ الْبَقَرَةِ إِلَّا وَأَنَا عِنْدَهُ " قَالَ: فَأَخْرَجَتْ لَهُ الْمُصْحَفَ فَأَمْلَتْ عَلَيْهِ آيَ السُّورِ
5943 - یوسف بن ماہک بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدہ عائشہ کے پاس موجود تھا ایک عراقی شخص اُن کے پاس آیا اور بولا: کون سا کفن یا زیادہ بہتر ہوتا ہے ؟ سیدہ عائشہ نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو ! تمہیں کیا نقصان ہے ؟ اُس نے عرض کی : اے اُم المومنین! آپ اپنا مصحف مجھے دکھائیں تاکہ میں اُ س سے قرآن مجید کو نقل کر لوں کیونکہ ہم اسے مرتب شدہ انداز میں نہیں پڑھتے ہیں ۔ سیدہ عائشہ نے فرمایا: تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا اگر تم کسی ایک چیز کو پہلے پڑھ لیتے ہو قرآن مجید میں سے ایک چیز نازل ہوئی جو مفصل سورتوں میں سے ہے اُ س میں جنت اور جہنم کا زکر تھا پھر جب لوگ اسلام کی طرف مائل ہو گئے تو حرام اور حلال سے متعلق حکم نازل ہو گیا اگر آغاز میں ہی یہ آیت نازل ہو جاتی کہ تم شراب نہ پیو! تو لوگوں نے یہ کہنا تھا کہ ہم تو شراب کبھی نہیں چھوڑیں گے اور اگر یہ آیت نازل ہو جاتی کہ تم لوگ عورتوں کے قریب نہ جاؤ! تو لوگوں نے یہی کہنا تھا کہ ہم اسے کبھی ترک نہیں کریں گے جب مکہ میں قرآن نازل ہوا تو میں اُس وقت ایک کمسن لڑکی تھی جو کھیلا کودا کرتی تھی اور اُس میں یہ آیت نازل ہوئی جب سورہ بقرہ نازل ہوئی تو میری نبی اکرمﷺ کے ساتھ شادی ہو چکی تھی ۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدہ عائشہ نے اُس شخص کے سامنے قرآن مجید نکالا اور اُسے کچھ سورتوں کی کچھ آیات کی املا ء کروائی۔
إِنِّي عِنْدَ عَائِشَةَ ← يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The Book of Virtues of the Qur’an › Chapter If you hear the prostration while you are praying and how much the Qur’an is read · Hadith 5943
