مصنف عبدالرزاق · كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ‹ بَابُ اجْتِمَاعِ الْعِيدَيْنِ · حديث 5730
عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُمَا اجْتَمَعَا وَعَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ فَصَلَّى ثُمَّ صَلَّى الْجُمُعَةَ، وَقَالَ حِينَ صَلَّى الْفِطْرَ: «مَنْ كَانَ هَاهُنَا فَقَدْ أَذِنَّا لَهُ كَأَنَّهُ لِمَنْ حَوْلَهُ يُرِيدُ الْجُمُعَةَ»
5730 - امام جعفر صادق بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ یہ دونوں عیدیں ایک دن میں اکھٹی ہو گئی حضرت علی اُن دنوں کوفہ میں تھے تو اُنہوں نے پہلے عید کی نماز ادا کی اور پھر جمعہ کی نماز ادکی جب اُنہوں نے عید الفطر کی نماز ادا کر لی تو پھر یہ فرمایا جو بھی شخص یہاں موجود ہے ہم اُسے اجازت دیتے ہیں اُن کی مراد یہ تھی کہ جو لوگ آس پاس کے علاقوں سے آئے ہوئے ہیں اور جمعہ پڑھنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُمَا اجْتَمَعَا وَعَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ فَصَلَّى ثُمَّ صَلَّى الْجُمُعَةَ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،
Musannaf Abdul Razzaq · The two Eid prayers book › Chapter of the two festivals meeting · Hadith 5730
